Advertisement

جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت معطل

جے یو آئی ف

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ امیر ضلع مانسہرہ کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مفتی کفایت اللہ کی غیر جماعتی سرگرمیوں اور پالیسیوں کے بر عکس اقدامات کرنے پر صوبائی مجلس عاملہ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

مفتی کفایت اللہ نے اپنی معطلی اور پارٹی سے اخراج کی خبر پر کہا ہے کہ مجھے اپنی معطلی کا علم نہیں، جیسے ہی باضابطہ نوٹس ملے گا تو جواب دوں گا۔

Advertisement

جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے بھی مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت سے خارج ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہماری جماعت کا اندرونی مسئلہ ہے اور یہ فیصلہ صوبائی مجلس عاملہ کی مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل مانسہرہ کےعلاقے بیدڑہ انٹر چینج کے قریب جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی )  کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم افراد نےحملہ قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

جےیوآئی (ف)کےرہنما مفتی کفایت اللہ پرقاتلانہ حملہ

ذرائع کا کہنا تھا کہ جے یو آئی رہنما قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ مفتی کفایت اللہ کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سےواقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مفتی کفایت دو بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کار کو ٹکر مارنے کے بعد اپنی راڈوں سے تشدد کیا جس سے مفتی کفایت اللہ، دو بیٹے اور ساتھی زخمی ہوگئے۔

Advertisement

کفایت اللہ کے صاحبزادے ے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو گاڑیوں میں سوار پانچ نقاب پوشوں نے کار کو ٹکر مارنے کے بعد اپنی راڈوں سے تشدد کیا. جس سے وہ اور ان کے والد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version