Advertisement

مودی حکومت مسلم  دشمن پالیسی پر عمل پیراہے ، مشعال ملک

یاسین ملک کی اہلیہ

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت مسلم  دشمن پالیسی پر عمل پیراہے ۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا  کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد نریندر مودی نے بھارت میں بھی مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا۔

اپنے بیان میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ بھارت میں چونتیس سے زائد مسلمانوں کے قتل پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

 سین ملک کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مساجد کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہندوستان میں نہ صرف اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے بلکہ اقلیتوں کے خلاف باقاعدہ قانون سازی بھی ہو رہی ہے۔

 مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نریندر مودی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

Advertisement

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی حکومت نے آر ایس ایس کے غنڈے کشمیر میں تعینات کر رکھے ہیں اور پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ آر ایس ایس کے غنڈے کشمیر میں بھی کشمیریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

نئی دہلی میں فسادات، ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی

دوسری جانب بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 32ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی  دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی ۔پولیس کی جانب سے 106 افراد کو گرفتار  بھی کیا گیا ہے جبکہ 18 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

نئی دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔ مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو  بھی شہید کردیا  گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version