Advertisement

آرمی چیف کا کبڈی ورلڈ کپ 2020 جیتنے پرپاکستانی ٹیم کو مبارکباد

فوج ٹڈی دل

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 جیتنے پرپاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کبڈی ورلڈ کپ 2020 جیتنے پرپاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں  ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی دکھانے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔

 یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا ۔

 سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے جاری کبڈی ورلڈ کپ2020ء کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔

Advertisement

پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چمپئن بن گیا

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا کبڈی لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز رہا، تاہم فتح کا تاج پاکستان کے سر پر سج گیا ، میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا جبکہ دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی پہلوانوں کو ایک نہ چلنے دی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بھی بن گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version