Advertisement

سی پیک کے خلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی، چینی سفیر

چینی سفیر

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤژنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی چین کے لیے اہم ہے،سی پیک کے خلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤژنگ نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے بہت منفی پروپیگنڈا ہورہا ہے مگر منصوبے کے تحت لیے گئے قرضے کی مقدار کم ہے جسے 20 سال میں واپس کرنا ہے جبکہ 60 فیصد سی پیک منصوبے مقامی کمپنیاں مکمل کریں گی۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، کرونا وائرس کے خلاف مشکلات کا سامنا ہےجبکہ پاکستان کی طرف سے ایسے وقت میں بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں اور  ہمیں فخر ہے کہ عالمی برادری میں پاکستان چین کا نمبر ون دوست ہے۔

یاؤژنگ نے  یہ بھی کہا کہ ہمارے تعلقات پر کئی ممالک کی نظریں ہیں اور ہم جو مرضی کرلیں یہ ممالک ان تعلقات کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے، چین اور پاکستان کو ایک دوسرے پر اعتماد ہے۔

سی پیک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، گورنر سندھ

Advertisement

پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی شراکت داری کا بڑا حصہ ہے،سی پیک میں سولہ منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جن میں موٹرویز اپگریڈیشن اور گوادر پورٹ کی تعمیر شامل ہے جبکہ سی پیک کے آئندہ مرحلے میں ریلوے اور توانائی کے اہم منصوبے شامل ہیں۔

یاؤژنگ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوادر سے کوئٹہ، چمن اور پھر وسط ایشیائی ریاستوں تک ریلوے لنک اہم ہے اور یہ ریلوے لنک خطے کی تجارت کو فروغ دے گا۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤژنگ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں جو مشترکہ صنعتی پیداوار فراہم کریں گے جبکہ سی پیک کے تحت ووکیشنل تربیت روزگار میں اضافہ اور غربت میں کمی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version