Advertisement

پنجاب میں منافع خوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

منافع خوروں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں منافع خوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منافع خوروں، ذخیرہ اندوزی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔

عثمان بزدار  نے کہا  کہ انتظامیہ پرائس کنٹرول کے لیے خود میدان میں نکلے، دفتروں میں بیٹھ کر عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا، اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔

سردار عثمان بزدار  نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں کسان پلیٹ فارم کی تعداد بڑھا دی ہے، کسان پلیٹ فارم کی تعداد 82 سے بڑھا کر 92 کر دی گئی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہاس سے قبل بھی  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا  تھا کہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں۔

ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کی جگہ جیل ہے، عثمان بزدار

سردارعثمان بزدار نے کہا تھا  کہ ناجائز منافع کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے صارف کی جیب پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا  تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کریں

سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں کیونکہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

و زیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کی جگہ جیل ہے،کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version