Advertisement

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروائیں ،چودھری شجاعت

صدر ٹرمپ

رہنما مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروائیں اور کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کی ملاقات ہوئی جبکہ ملاقات کے دوران چودھری پرویزالٰہی، سالک حسین، سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کا ٹکڑا بن چکیں ہیں اور اگر 1971ء میں بنگلہ دیش قائم کیا جا سکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزاد اور خودمختار کیوں نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے لیکن اب کشمیر میں جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا اور امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خودمختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہو گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں۔

Advertisement

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کو 72 سالہ پرانی قرارداد چھوڑ کر خودمختار کشمیر کا کہیں اور صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحتی کا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروائیں اور کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں جہاں نصف شپ معصوم اور نابالغ لڑکیوں کو جبراً اٹھا کر فوجی بیرکوں میں لے جایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version