Advertisement

روہٹری ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق

روہٹری ریلوے پھاٹک پر مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد جاں بحق

 صوبہ سندھ میں سکھر، روہٹری ریلوے  قندھارہ پھاٹک پر مسافر کوچ کراچی سے راولپنڈی جانے والی  پاکستان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی۔ حادثے میں 19 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔

،تفصیلات کے مطابق مسافر بس جاڑے واہ ریلوے پھاٹک کراس کررہی تھی کہ پاکستان ایکسپریس سے ٹکرا گئی حادثے میں زخمی  اور جاں بحق ہونے والے افراد کو روہڑی اور سکھر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام  کے مطابق مسافر بس کے ڈرائیور نے جلدی میں ریلوے لائن کو کراس کرنے  کی  کوشش کی تب یہ حادثہ پیش آیا،  پاکستان ایکسپریس مسافر بس کو دور تک گھسیٹ کر لے گئی، مسافر چیخ و پکار کرتے رہے۔

کمشنر سکھر شفیق مہیسر نے حادثے میں 19 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام  کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع  کردی گئی ہیں،  جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

حادثے  کے مقام ہر امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا ٹرین  حادثہ  پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا قندھارہ خیرپور میں ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر سکھر کو حادثہ کی جگہ امدادی ٹیموں کو روانہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور کی تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے اعلان کیا کہ ادویات اور خون کا بندوبست اور زخمیوں کی جان بچانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا روہڑی میں ٹرین بس حادثے کا نوٹس

 چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ اس خوفناک واقعہ  میں  زخمی ہونے والوں کو جلد طبی امداد دی جائے۔ سکھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ اور  ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔

 روہٹری  حادثہ ،  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا اظہار افسوس

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے روہڑی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حادثہ ان مینڈ لیول کراسنگ پر پیش آیا۔ ٹرین حادثہ بظاہر بس ڈرائیور کی لاپروائی  کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں ٹرین انجن کو نقصان پہنچا ہے، اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوا ہے   ۔ ٹرین میں موجود تمام   مسافر محفوظ رہےہیں۔

Advertisement

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان ریلوے کے 2470 ان مینڈ لیول کراسنگ ہیں جن کو مینڈ کرنے کے لیے پاکستان ریلوے نے کئی بار  صوبائی حکومتوں کو خط لکھے ہیں۔

ڈرائیوروں اور راہگیروں  سے ٹریک احتیاط سے عبور کرنے کی درخواست ہے۔ حادثے کی انکوائری فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر آف ریلوے کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 جنوری کو سندھ کے شہر خیرپور میں واری گوٹھ کے مقام پر برنس ایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے حادثے کے باعث 500 میٹر تک ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔

 واضح  رہے گزشتہ  برس حیدرآباد میں مسافر ٹرین اورمال گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اور اس سے قبل اکتوبر میں صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version