Advertisement

قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا، فردوس عاشق اعوان

عوام

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امیر قطر کے پاکستان میں سرمایہ کاری، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے ایک روزہ دورے میں وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

وزیراعظم کی قطری امیر سے ملاقات

انہوں نے بتایا ہے کہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا جبکہ ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کیلئے تجارتی مواقعوں پر گفتگو ہوئی ہے اور وزیراعظم نے امیر قطر کو بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد، مقبوضہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ بھی کیا ہے جبکہدونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

قبل ازیں قطر پہنچے تو وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم  عمران خان   کی دوست ملک کے سرمایہ کاروں سے  اہم ملاقاتیں ہوں گی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کےفروغ پر بات چیت  کی جائے گی، تجارت اور ایل این جی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی  تبادلہ خیال ہوگا جبکہ قطر کو افرادی قوت کی فراہمی کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

قطری امیر تمیم بن حماد الثانی کو ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version