Advertisement

افغانستان میں دائمی امن کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دائمی امن  کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دوحہ میں جاری افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد  نے  ملاقات کی ۔

ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آ ج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے۔ افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہو گی۔

افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے

Advertisement

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں دائمی امن و استحکام کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب  وزیر خارجہ سے انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ رتنو مارسودی  نے بھی ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور ہندوستان میں جاری پر تشدد واقعات سمیت، خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انڈونیشیا  کے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں انڈونیشیا کی طرف سے پرزور تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version