Advertisement

کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لئے دو نغمے جاری

دو نغمے جاری

قومی نشریاتی ادارے ’ریڈیو پاکستان‘ کی جانب سے کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لئے دو نغمے جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج شب ریڈیو پاکستان کی جانب سے کشمیر ڈے یعنی 5 فروری کی مناسبت سے دو نغمے ”جنت نہ جلاؤ” اور ”اے خدا” جاری کئے گئے ہیں۔

ان نغموں کو باقاعدہ طور پر جاری کرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Advertisement

تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر فردوس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں اس کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں اہم کردار ادا کیاہے اور امن اور جنگ کی صورتحال میں قوم کی حمایت کی ہے۔

سندھ میں کشمیر ڈے پر عام تعطیل کا اعلان

انہوں نے ریڈیو پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دو نغمے جاری کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان نغموں کی بدولت دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی اصل صورتحال کا ادراک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان نغموں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت میں پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی بھی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت نے موثر سفارتکاری کے ذریعے کشمیر کے اہم مسئلے کو کامیابی سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی تک ان کی سیاسی’ اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ہماری سیاسی اور سماجی اقدار کی علامت ہے’ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نشریات کی دنیا میں نئے رحجانات متعار ف کرائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version