کشمیری خواتین کو ان کے لازوال جذبے پرسلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین کو ان کے لازوال جذبے، قربانیوں اور عزم واستقامت پرسلام پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری خواتین کی اجتماعی بےحرمتی کا واقعہ تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج سے 27سال پہلے1991میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر کے کنن اور پوش پورہ گاؤں میں مظالم کو دنیا نہیں بھولی، کشمیری خواتین کی اجتماعی بےحرمتی کا واقعہ تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے دیہاتوں میں اس دن مردوں پر بھی بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا، تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں،بیٹیوں نےثابت کیا کہ وہ حق سے پیچھےنہیں ہٹیں گی، دنیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئےعملی اقدام کرے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ اور سزائیں دی جائیں، ہم کشمیری خواتین کی لازوال قربانیوں اور ان کے عزم واستقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں، وزیراعظم
واضح رہے کہ بھارت نےرواں ماہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 منسوخ کر کےکشمیر کی خود مختارحیثیت کو ختم کرکےمقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جو آج 40 واں روزبھی برقرارہے۔
بھارتی سرکارنے سری نگرمیں نئے فوجی بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز بھی تعینات کردیے ہیں۔
سری نگرسمیت مقبوضہ وادی کے تمام اضلاع میں کاروبارزندگی معطل،موبائل اورانٹرنیٹ سروسز تاحال بند ہیں۔ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ سرکاری دفاتر، بینکوں اورڈاک خانوں میں معمول کا کام بری طرح سے متاثر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News