Advertisement

پاکستان نیوی کا منفرد طریقے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

پاکستان نیوی

مظلوم کشمیریوں پر بھارتی انسانیت سوز سلوک کو دینا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے پاک بحریہ بھی کسی سے پیچھے نہیں ، کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کھلے سمندر میں پاکستان نیوی کے جوانواں نے پی این ایس راہ نورد کے ٹاور پر چڑھ کر کشمیری پرچم لہرائے اور نعرے لگائے ۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک بحریہ بھی پیش پیش ،، سمندری محافظوں  کی جانب سے   تقریب کا انعقاد کیا گیا،پی این ایس راہ نورد  کو الوداع کہنے کیلئے طلباء کی بڑی تعداد کراچی بندرگاہ آئی  اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

کھلے سمندر میں نیوی کے جوان رسیوں کی مدد سے  بحری جہاز کے ٹاور پر چڑھ گئے ، کشمیری پرچم لہراکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن شاہد رفیق کا کہنا تھا کہ پاک نیوی اپنے  جہازوں کے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو بتانے کے لئے  بینرز اور پمفلٹس بھی تقسیم کررہی ہے

صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت کشمیر کمیٹی پنجاب کا اجلاس

Advertisement

سمندری لہروں پر پی این ایس راہ نورد کے اطراف سے گزرنے والے نیوی کے جہازوں پر اہلکاروں نے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے گئے۔

دوسری جانب 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے حیدر آباد کی شاہراہوں پر بلندوبالا سائن بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگراموں اور ریلیوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

 اس کے علاوہ کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مذہبی وسماجی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی۔

کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز پر دستاویزی فلمیں چلا دی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version