Advertisement

اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلی پنجاب  نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو5سال کا مینڈیٹ دیا ہے، تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان22کروڑ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں جبکہ اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں نہ آئندہ ہونگی ۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید  کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کے وائرس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا اور اب موجودہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی۔

Advertisement

پنجاب میں منافع خوروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہاس سے قبل بھی  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا  تھا کہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں۔

سردارعثمان بزدار نے کہا تھا  کہ ناجائز منافع کے نام پر عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے صارف کی جیب پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا  تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کریں

سردارعثمان بزدار کا  مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں کیونکہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version