متحدہ عرب امارات کے سفیر سے مشیر خزانہ کی ملاقات

متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں آئندہ پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاری کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مشیر خزانہ کو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کاروں کے دورے سے متعلق آگاہ کیا ۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے مشیر خزانہ کو دبئی ایکسپو دوہزار بیس کے بارے میں بھی بتایا جہاں کاروبار اور تجارت کے فروغ کےلئے پاکستان کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کو سراہا انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کےلئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی ۔
مشیر خزانہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات
ملاقات میں عبد الحفیظ شیخ نے برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کے لئے سفری ہدایات میں تبدیلی کے فیصلے کو سراہا جبکہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔
اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مارکیٹ میں بے جا مداخلت میں کمی اور نجکاری کے عمل کے فروغ سے طویل المیعاد اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا تھا کہ محصولات کی وصولی میں تقریباً16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی سرمایہ کاری میں بھی کئی گنا اضافہ ہواہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News