Advertisement

وادی شوگران اور ناران میں ہیلی سکی کا کامیاب انعقاد

پاکستان کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے اور ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہیلی سکی کا انعقاد کیا گیا، آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے مشترکہ تعاون سے وادی شوگران اور ناران میں 16 سے 22 فروری کے دوران ہیلی سکی ایونٹ کامیابی سے منعقد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ کا مقصد ملکی سیاحت کا فروغ اور وطن کی خوبصورتی کا اجاگر کرنا تھا، مقابلوں میں دنیا بھر سے 60 سے زائد غیر ملکی سکئیرز نے حصہ لیا۔

غیر ملکی مہمانوں کی بہت بڑی تعداد بھی ہیلی سکی سے محظوظ ہونے کیلئے وادی پہنچی، جن میں امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، سپین، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور اٹلی کے شائقین شامل تھے۔

ان شرکاء میں سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی عزابیل بشپ، سابق سپینیش وزیراعظم جوز ماریہ الفریڈو، سابق اٹالین وزیراعظم میٹئو رنزی اور انگلش کرکٹر ڈیوڈ گاور نمایاں تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکائنگ کیلئے آنے والی گروپ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ شرکاء نے آئی ایس پی آر ہیڈ کوراٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شرکاء کو پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشنز کے بعد  کھیلوں اور سیاحت کے حوالے سے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version