Advertisement

پاکستان نے ایران میں پھنسے زائرین کو آنے کی اجازت دے دی

ایران میں پھنسے زائرین

حکومت پاکستان کی جانب سے ایران میں پھنسے  زائرین کو واپس وطن آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پاک ایران سرحد پر یکطرفہ امیگریشن عارضی طور پر کھول دی گئی ہے جس کے بعد ایران میں پھنسے زائرین واپسی آمد کا اغاز ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں پھنسے ڈھائی سے تین سو پاکستانیوں کو واپس آنے دیا جارہا ہے جبکہ واپس آنے والوں میں زائرین سمیت دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہایران سے پاکستان میں داخل ہونے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے جبکہ واپس آنے والوں میں زائرین کو ہر صورت قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

کرونا وائرس، تفتان میں پاک ایران سرحد بند کر دی گئی

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے دیگر شہریوں کو تسلی بخش اسکریننگ کے بعد جانے دیا جائے گا جبکہ تفتان سرحد پر یکطرفہ امیگریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبلصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی عمران زرکون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور اس کے باعث اموات کے بعد تفتان کے قریب پاک ایران بارڈر پر راہداری گیٹ اور مشترکہ منڈیوں کو بند جبکہ تجارتی اور سفری سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

 حکام نے  یہ بھی کہا کہ تفتان میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں جہاں سو بستروں پر مشتمل خیمہ ہسپتال قائم کیا جارہا ہے تاکہ پاک ایران سرحد پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی عمران زرکون نے  مزید کہا کہ پاک ایران سرحد پر مکمل اسکریننگ کے بعد ہی آمدورفت ممکن ہو سکے گی جبکہ یومیہ سیکڑوں افراد تفتان بارڈر سے آتے جاتے ہیں، ایران سے آنے والوں کو آبزرویشن میں رکھا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ بدھ کو کرونا وائرس کے مریضوں کی پہلی مرتبہ اطلاع سامنے آئی تھی اور تہران کے جنوب میں واقع اہل تشیع کے لیے متبرک شہر قُم میں حکام نے دو ضعیف العمر افراد کی اس وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version