Advertisement

وفاقی کابینہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 10 ارب کی سبسڈی منظور

سبسڈی

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 ارب روپے کی مزید سبسڈی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 ارب روپے کی مزید سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو رمضان میں مزید 5 ارب روپے  بھی دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 سے 25 فیصد تک اشیاء خوردونوش سستی ہوں گی  جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو  1 لاکھ ٹن چینی بھی دی جائے گی ۔

دوسری جانب جلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نےگیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کردی اور کہا عوام پرمہنگائی کاپہلےہی بوجھ ہےمزیدبوجھ نہیں ڈال سکتے

وزیر اعظم کا مہنگائی روکنے کے لئے 15 ارب کے پیکج کا اعلان

Advertisement

اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں سمیت 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیراعظم نے ای سی سی کےچینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی اور کہا چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔

اجلاس میں دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلے سے ملک بھرمیں دالوں کی قیمت کم کردی جائے گی جبکہ 50ہزارنوجوانوں کویوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوئی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی روکنے کے لئے 15 ارب کی سبسڈی منظور بڑے پیکج کا اعلان کردیا تھا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15 ارب کا پیکج، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خصوصی راشن کارڈ جائے گا۔

اجلاس میں عمران خان نے کہا ہے کہ  حکومت غریب کی  تکلیف  پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی جبکہ حکومتی ترجمانوں کو بھی اجلاس میں عوام ک وفوری ریلیف دینے کے لئے مختلف تجاویز پرغور کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version