Advertisement

کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدرکا مشکور ہوں، وزیراعظم

رجب طیب اردوان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق میں پرمظالم کیخلاف آواز بلند کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کے ساتھ  مشترکہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدرکوخوش آمدید کہتا ہوں اور ترک صدرکی کشمیرسےمتعلق تقریر مجھے بے حد پسند آئی۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری 6ماہ سے محاصرے میں ہیں جبکہ کشمیری نوجوانوں کوجیلوں میں رکھاگیاہے اور تمام عالمی امورپرپاکستان اورترکی کایکساں موقف ہے ،  پاک ترک معاہدوں سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلاموفوبیاکیخلاف ترک فلم انڈسٹری سےاستفادہ کرناچاہتےہیں، ہرمسئلے میں پاکستان کاساتھ دینے میں ترکی کامشکورہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اورترکی تجارتی تعلقات میں نیادور آرہاہے جبکہ ترک فلم انڈسٹری کافی بہترہوچکی ہے اور آج ہونے والےمعاہدوں سےدونوں ممالک کوفائدہ ہوگا۔

Advertisement

مشترکہ نیوزکانفرنس  کے موقع پر ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے اور ہم  کشمیرکے مسئلے کاحل چاہتے ہیں۔

ترک صدر  نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےکردارکےمعترف ہیں اور 13معاہدے پاک ترک قریبی تعلقات کا مظہر ہیں۔

پاکستان آکرلگتا ہے اپنےگھرمیں ہی ہوں، ترک صدر

رجب طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹجک تعاون کونسل پاک ترک تعاون میں بہت اہم ہے اس لئے اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک بھی تیارکرلیاگیاہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ 3 سال بعد پاکستان کادورہ کرکے دلی مسرت ہوئی اور پاکستان ہمارابھائی ہےہم مشکل میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل یراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔

ترک صدر رجب وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا استقبال کیا تھا ، ملاقات میں دو طرفہ امور،مسلم امہ کے مسائل ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version