Advertisement

سپریم کورٹ کا کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام پر برہمی کا اظہار

ٹرانسپورٹ نظام

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کترے ہوئے کہا ہے کہ شہر کہ ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ پرائیویٹ لوگوں کو دے کر شہر سے ٹرانسپورٹ ختم کردی ہے، ، 500 بسوں کا سنا تھا، افتتاح ہوا اگلے دن کہاں چلی گئیں،کیا آپ لوگوں کے پیٹ میں چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہو کیا رہا ہے، پورا شہر جام پڑا ہے۔

دوران سماعت انہوں نے کہا کہ کراچی سے بسیں کہاں جاتی ہیں، 500 بسوں کا سنا تھا، افتتاح ہوا اگلے دن کہاں چلی گئیں،کیا آپ لوگوں کے پیٹ میں چلی گئیں ہیں۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ افتتاح ہوتا ہے مگر اگلے دن بسیں کراچی سے غائب ہوجاتی ہیں،گرین بسیں کراچی سے کہاں چلی گئیں جس پر میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ بیشتر بسیں گل، سڑ گئیں،جس پر عدالت نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ پھر آپ کیا کر رہے ہیں، جب پاکستان بنا تو ٹرانسپورٹ کس کے پاس تھیں، جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے لا علمی کا اظہار کیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قیام کے بعد ڈبل ٹریگر پگھا والا کو دے دیں جو ایک سال بعد ختم ہوگئیں۔

کراچی تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم

Advertisement

، چیف جسٹس نے کہا کہ سب آپ کی مہربانیوں سے ہو رہا ہے، گاڑیوں کے ٹھیکے پرائیوٹ لوگوں کو دے کر شہر سے ٹرانسپورٹ ختم کر ڈالی،یہ گرین بس منصوبہ کیوں بنایا، اسلام آباد اور لاہور کا منصوبہ یہاں کیسے بنادیا، صرف ایک سٹرک بنا دینا کافی نہ  تھا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی سے بسیں کہاں جاتی ہیں، 500 بسوں کا سنا تھا، افتتاح ہوا اگلے دن کہاں چلی گئیں،کیا آپ لوگوں کے پیٹ میں چلی گئیں،شہر کہ ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ پرائیویٹ لوگوں کو دے کر شہر سے ٹرانسپورٹ ختم کردی ہے، بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ گرین لائن منصوبے میں کوئی رفاعی جگہ نہیں آنی چاہیے، کوئی پارک یا رفاعی جگہ پر گرین لائن منصوبے کو بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ گرین لائن منصوبے میں کوئی رفاعی جگہ نہیں آنی چاہیے،کوئی پارک یا رفاعی جگہ پر گرین لائن منصوبے کو بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version