Advertisement

کشمیر کو پیچ کر کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں،مولانا فضل الرحمٰن

کشمیریوں

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے  کہا ہے کہ اس نااہل حکومت نے کشمیر کو فروخت کردیا اور کشمیرکو پیچ کر آج کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تحفظ مدارس کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰننے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔

اپنے  بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج فلسطین پر ٹرمپ ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے ، میں عرب لیگ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے ٹرمپ کی رائے کو مسترد کردیا۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ جو حال فلسطین کا ہوا اس کے بعد بھی ہمارے حکمران کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کے خواہشمند ہیں، کشمیریوں اور فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے ۔

مولانا فضل الرحمٰنکا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام پر جنہوں نے ووٹ ڈالا آج وہ خود پیشماں ہیں کہ یہ کیا ہوگیا کیونکہ فاٹا کی عوام سے کئے گئے کسی وعدے کو وفا نہ کیا گیا۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدارس کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، اگر مدارس پر جبری طور پر قوانین مسلط کئے گئے تو ہم درختوں کے سائے میں اپنی تعلیم کو جاری رکھیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی،غریب عوام خودکشی پر مجبور ہوچکے جبکہ  کاروباری طبقہ اضطراب کا شکار ہے، ہم سے براہ راست لوگ رابطہ کررہے ہیں اوراس حکومت کے خاتمے کیلئے فریاد کناں ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ نو جوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کو خواب دیکھایا گیا ، اس وقت عام آدمی اور ملک کو سہارا دینے کی ضرورت ہے اور ہم نے اس قوم کے نوجوان طبقے کو سہارا دینا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ آج ہر طبقہ اس حکومت سے نالاں ہوچکا ہے جبکہ  ملک کے پر شعبے کا حال پشاور کی بی آر ٹی جیسا ہوچکا، دھاندلی کی پیداوار حکومت کو تسلیم نہیں کرسکتے، قانون اور آئین کے دائرہ کارمیں رہ کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version