Advertisement

آرمی چیف کا فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کو خراج تحسین

پی ایم اے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے لانگ کورس کی پلاٹینیم جوبلی  کی تقریب منعقد کی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر  نے کہا کہ پلاٹینیم جوبلی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے  بطور مہمان خصوص شرکت کی جبکہ پی ایم اے لانگ کورس کے زندہ موجود ارکان اور فیملیز نے  بھی شرکت کی۔

اس موقع پر  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس نے پاک فوج کو بانی قیادت فراہم کی۔

آرمی چیف سے امریکی انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات

Advertisement

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری قائم کیا جہاں ہماری فوجی تاریخ اور سینئرز کے تجربات محفوظ کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے مزید کہا کہ ماضی کی یہ تاریخ و تجربات افسران کی نئی نسل کے لیئے فائدہ مند ہو گی۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے افسران نے جنوری 1948 میں ملٹری اکیڈمی جوائن کی اور پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے باسٹھ افسران نے 1950 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے ذریعے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے  جاری کردہ بیان  میں کہا گیا کہ  امریکی انسداد پولیو ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سےہوئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان میں صحت عامہ اور انسداد پولیو کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

Advertisement

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version