Advertisement

راناثناءاللہ کا رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ احتجاج کا اعلان

رہبر کمیٹی

مسلم لیگ ن کے رہنما ءراناثناءاللہ نے رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ احتجاج کے عزم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرقانون پنجاب  اور  مسلم لیگ (ن)پنجاب کے رہنما ءراناثناءاللہ نے مہنگائی کے خلاف مشترکہ احتجاج  کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمیعت علما ءاسلام ف کو ایک نقطہ پر لا کر رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما ءراناثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف مہنگائی اورلنگرخانےکھولےہیں، ، ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف مڈٹرم انتخاب ہے، مہنگائی کے خلاف احتجاج میں مسلم لیگ نون صرف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی بلکہ قیادت بھی کرے گی۔

راناء ثناء اللہ نے  یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نےحج سمیت ہرچیزسےسبسڈی واپس لےلی ہے  جبکہ آٹےاورچینی کےذریعےعام آدمی کی جیب پرڈاکہ ڈالا ، مسلم لیگ ن اپوزیشن کا بھرپورکردارادا کریں گی،تمام اپوزیشن پارٹیوں کےساتھ احتجاج کریں گے۔

رانا ثناءاللہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان سےگزارش ہےمہذب الفاظ استعمال کریں۔

Advertisement

ن لیگ کے رہنماءنے صحت کارڈ کو اپنے نام سے شروع کرنے پر حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ کل لاہور میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کیےگئے،یہ منصوبہ پاکستان کارڈ کےنام سےہم نےشروع کیاتھا،سیف سٹی پروجیکٹ کے4ہزارکیمرےخراب پڑےہیں،سیف سٹی پروجیکٹ پرتوجہ دی جاتی تولاہورکرائم فری شہرہوتا۔

رانا ثنا اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کےلیےکام کرنےوالوں کرپکڑاجارہاہے،12ہزارمیگاواٹ بجلی ہمارےدور میں سسٹم میں شامل ہوئی،ن لیگ کی حکومت نےملک کواندھیروں سےنکالا،موجودہ حکومت کی18ماہ کی کارکردگی دیکھ لیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ءکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے15ہزارکلومیٹرموٹروےاورسڑک بنائے،کسی منصوبےمیں بھی کرپشن کا کوئی الزام نہیں ،حکومتی نقطہ چینی کےباوجودایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،موجودہ حکومت نےکنڈنی اسپتال کو بربادکردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ءراناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی سیاست میں آنےسےپہلےبھی بزنس کرتی تھی،شریف فیملی کےبزنس پربھی بات کی جاتی ہے ،ہمارےترقیاتی منصوبے کارکردگی کاثبوت ہیں،کوئی پروپیگنڈا ہماری کارکردگی کوجھٹلانہیں سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version