Advertisement

27 فروری ہماری فتح کا دن ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 فروری ہمارے اعزاز کا دن ہے ہمارے فخر کا دن ہے ہماری فتح کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم اس دن کو اپنی کامیابی کے طور پر منائے، بھارت اس سرپرائز کو اپنی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے گا اور افواج پاکستان میں بھی اس دن کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو ہم نے بھارت کو اپنی قابلیت ، صلاحیت اور عزم دکھایا ہے۔ قوم نے 27 فروری 2019 ء کوجو مناظر دیکھے وہ ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے پائلٹس نے بھارت کا طیارہ گرایا اور پھر جس طرح ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کر کے ایک مرتبہ پھر امن کو موقع دیا اس سے امن کی جیت اور بھارت کی انتہا پسندی کو شکست ہوئی۔

وزیراعظم کی قطری امیر سے ملاقات

Advertisement

دوسری جانب معاون خصو صی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی انتہا پسندی اور متصبانہ نسل پرستی پر مبنی سوچ کو لے کر آگے چل رہے ہیں، بھارت میں مسمانوں پر مظالم نے دنیا کے سامنے اُس کے نام نہاد جمہوریت پسندانہ چہرے کو داغدارکر دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی ہی لگائی ہوئی آگ میں بری طرح جل رہا ہے اور یہ آگ یہاں پر رکنے والی نہیں ہے کیونکہ یہ نفرت کی آگ ہے، نسل پرستی کی بنیاد پر ابھرتی ہوئی یہ سوچ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کھڑے ہوکر جس طرح پاکستان کی تعریف کی ہے اُس سے بھارت کا پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششوں کو بری طرح شکست اور وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کو کامیابی ملی ہے، بھارت اپنی ہی لگائی ہوئی نفرت کی آگ میں بری طرح جل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version