Advertisement

کیماڑی ، زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج

زہریلی گیس

کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں اور شہریوں کے متاثر ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ سے جڑے ہوئے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں اور شہریوں کے متاثر ہونے کا مقدمہ جیکسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 143/20 جیکسن تھانے کے ایس ایچ او ملک عادل کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ  کیماڑی میں مسان روڈ، ریلوے کالونی، جیکسن بازار اور اطراف کی آبادی میں زہریلی گیس سے شہریوں کے متاثر ہونے کا عمل گزشتہ شام 6 بجے شروع ہوا تھا۔ ایف آئی آر آج صبح 6 بجے کے وقت پر درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

کیماڑی ،زہریلی گیس پھیلنے سے 6 افراد جاں بحق

متا ثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے، تمام افراد کو فوری طور پر آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

اس واقعے کے بعد کیماڑی میں یہ افواہ پھیل گئی کہ چین سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا۔

پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ، زہریلی گیس سے متاثرہ تین افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ ایک شخص وینٹی لیٹر پر وارڈ میں زیر علاج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version