موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمران پارٹیوں کی طرح اسٹیٹس کی محافظ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمران پارٹیوں کی طرح اسٹیٹس کی محافظ ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں استحصالی نظام کی وجہ سے خواتین کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، آئین اور شریعت میں خواتین کو جو حقوق حاصل ہیں ، انہیں سلب کرلیا گیا ہے ۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغربی تہذیب کےخلاف شعور کا سفر طالبات کا اصل ہدف ہونا چاہیے لیکن حکومت نے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی ادارے فنڈز کی کمی کی وجہ سے سکڑ رہے ہیں،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں کی وجہ سے غریب بچوں کو پڑھانے بارے سوچ بھی نہیں سکتا۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف الخیال لوگ ذاتی مفادات کے لیے جمع ہو گئے ہیں، منبر و محراب سے کرپشن ، مہنگائی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام کا تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ہے، علما کو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی موثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔
کرپشن اور مہنگائی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں، سراج الحق
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہپی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2020 ءخوشخبریوں اور خوشحالی کا سال ہے، پہلی خوشخبری آٹے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ اور آٹے کا بحران ہے ،انھوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ 2020 ءخوشخبریوں کا نہیں روٹھوں کو منانے اور غریب عوام کے امتحان کا سال ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

