Advertisement

لاھور: سفاری پارک میں شیروں کے حملے میں نوجوان ہلاک

لاھور: سفاری پارک میں شیر کے حملے میں نوجوان ہلاک

صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاھورکے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک میں شیروں نے 17 سالہ نوجوان پر حملہ کر کے اُسے مبینہ طور پر ہلاک کر دیا۔

سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق بلال گھاس کاٹنے کی غرض سے سفاری کی دیوار پھلانگ کر اندر آ گیا تھا۔

پارک انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان بلال کی کھوپڑی اور کچھ ہڈیاں ملی ہیں جب کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سفاری پارک لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت اپنے  بیان میں  کہا  کہ سفاری پارک کے قریب ہی ایک گاؤں اَٹھو وال ہے جس کے رہائشی بلال پر شیروں نے مبینہ حملہ کیا۔

بلال پر حملے کا واقعہ چوبیس فروری کی شب پیش آیا تھا۔

Advertisement

قریبی گاؤں کے لوگ اپنے مویشیوں کے لیے گھاس کاٹتے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلال بھی گھاس کاٹنے کی غرض سے سفاری پارک کی آہنی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا تھا۔

چوہدری شفقت کے مطابق سفاری پارک میں شیروں سمیت تمام جانوروں کے ارد گرد لمبی اور بھاری لوہے کی جالیاں لگائی گئی ہیں جنہیں کوئی بھی آسانی سے پھلانگ نہیں سکتا۔

اُن کے بقول، پیر کی شب بلال کے اہلِ خانہ اپنے بچے کو تلاش کرتے ہوئے سفاری پارک آئے جہاں انہیں بلال کے پھٹے ہوئے کپڑے ملے جس کے بعد سفاری پارک میں بلال کی تلاش شروع کی گئی۔

چوہدری شفقت نے بتایا کہ پارک کے عملے نے شیروں کو پنجرے میں بند کر کے بلال کی تلاش شروع کی تو پنجرے سے کچھ ہی دوری پر بلال کے جسم کے کچھ حصے ملے جس کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) لاہور سید غضنفر کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ تاہم فوری طور پر یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ بلال شیروں کے پنجرے کے اندر کیسے داخل ہوا۔

ایس پی لاہور نے اپنے  بیان میں کہا کہ  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ بلال کا قتل ہوا یا نہیں، اُسے شیر نے کھایا یا نہیں اور نوجوان بلال کی لاش ہے بھی یا نہیں، ان تین پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلال کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری وائلڈ لائف سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version