وزیر داخلہ کی احسان اللہ احسان کے متعلق خبر کی تصدیق

میڈیا سے گفتگو کے درمیان صحافی کے سوال پر وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے احسان اللہ احسان کے متعلق خبر کی تصدیق کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ہے، اس سے متعلق ریاست باخبر ہے اور اس پر بہت کام بھی ہو رہا ہے۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ریاست کو احسان اللہ احسان کے متعلق خوش خبری ملے گی۔
اداکار یا اداکارہ، مداح شش و پنج کا شکار
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ہم امپلیمنٹیشن میں ناکام قوم ہیں کیونکہ یہاں پر کسی قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے کچھ پیسے خرچ نہیں کر رہے، غیر قانون سوسائٹیوں کو بالکل ہی ختم کر دینا چاہیئے کیونکہ جن کی قانونی سوسائٹیاں ہیں ان کو گیس پانی بجلی ان غیر قانونی سوسائٹیوں کی وجہ سے نہیں مل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے ائر پورٹ کے پاس جتنی سوسائٹیاں بنی ان کے ساتھ ساتھ کچی آبادیاں بھی بن رہی ہیں
7 فروری کو کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان نے آڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہوگیا ہے۔
اس کے بعد ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا جسے اپنے جرائم کی سزا ملنا تھی۔
یاد رہے کہ احسان اللہ احسان نے2017 میں رضاکارانہ طور پر خود کو انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق احسان اللہ احسان نے سرنڈر کرنے سے قبل ہی حساس معلومات فراہم کرنا شروع کردی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انتہائی حساس اور اہم معلومات فراہم کیں، اس کی معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑے اور بہت سے دہشت گردوں کوپکڑا بھی گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

