پی پی پی قیادت عوام کو تنہا چھوڑے گی، مولابخش چانڈیو

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی پی پی قیادت نہ ملک چھوڑے گی اور نہ ہی عوام کو تنہا چھوڑے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نت اپنے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مردہ حکومت بی بی شہید کے لال کو نیب سے ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے کہا کہ عمران خان سمجھے تھے کہ میرے چیئرمین نیب کے نوٹسز سے خوفزدہ ہوں گےلیکن نہ ہمارے قائد خوفزدہ ہے اور نہ ہم۔
مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ اور ہیں جو نیب اور گرفتاریوں سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں لیکن ہم عوام دشمن حکومت کے خلاف تحریک چلا کر رہے گے ۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ دوسروں کے کندھوں پر تو جنازے ہوا کرتے ہیں حکومتیں نہیں تو عمران خان کبھی نیب کا کندھا استعمال کرتے ہیں تو کبھی کسی اور ادارے کا۔
اپنے بیان میں سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران حکومت کا جنازہ ان کے سہولت کار اپنے کندھوں پر لئے پھرتے ہیں ۔
عمران خان کی حکومت قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے ، مولابخش چانڈیو
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ عمران حکومت نے معیشت آئی ایم ایف کو اور کشمیر انڈیا کو بیچ دیا ہے اور اب عوام کا معاشی قتل کرنے والی حکومت کا ایک دن بھی برداشت نہیں کیا جاتا سکتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت سندھ کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈال رہی ہےاور ناکام سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے جان بوجھ کر بحران پیدا کر رہی ہے
مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ دوسرے صوبوں میں جب چاہے آئی جی تبدیل کئے جاتے ہیں پابندی صرف سندھ پر کیوں ؟انھوں نے کہا کہ ہم صوبوں کے حق حاکمیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News