Advertisement

مہنگائی میں اضافہ معاشی پالیسیوں کی ناکامی اور نااہلی کی داستان ہے ، شہباز شریف

کشمیری خواتین

مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےکہا ہے کہ مہنگائی میں تیزی سے اضافہ نااہلی کی داستان  اور معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مہنگائی میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھاگیا، غریب اور ان کے خواب دفن ہوکر رہ گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا،موجودہ حکومت نے اسے آزادکرکے آدم خوردیو میں بدل دیا، نالائق، نااہل اورکرپٹ ٹولے کا 11000ارب کا قرض اژدہا بن کر معیشت اور عوام کو نگل رہا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے  یہ بھی کہا کہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کو کھاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں چند مافیا مالی فائدے اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ حکمران زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں شہروں سے زیادہ دیہی علاقوں کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔

Advertisement

عمران خان اور نیب گٹھ جوڑ کی وجہ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے، شہباز شریف

شہبازشریف کایہ بھی کہنا  تھا کہ14 اعشاریہ 6 فیصد کے افراط زر نے خوفزدہ کردیا اور اب  مہنگائی میں اضافے سے مزید 18فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، یہ پریشان کن بات ہے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے  کہا کہ حکمران ٹولہ نہ صرف ملی بھگت سے کرپشن کررہا ہے بلکہ سنگدلی کی حد تک نالائق اور بے حس بھی ہے جبکہ ظلم کی یہ انتہاءقہرالہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے مزید کہا کہ سفید پوش طبقات کا عزت سے رہنا ناممکن بنادیاگیا ہے جبکہ غریب، بیروزگار خود کشی کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version