Advertisement

پاک فضائیہ کے سربراہ کی نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات

نیشنل کبڈی

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیشنل کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پرائیر چیف نے لاہور میں منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020   جیتنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی اور انکو نقد انعامات سے نوازا۔

کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے پاکستان کے دیہی علاقوں کے  سب سے مشہور کھیل کبڈی کا  ورلڈ کپ جیتنے پر  ان کی کارکردگی کو سراہا۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ کبڈی کے فائنل  میچ میں  بھارت کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس امر کا بھی زکر کیا  کہ پاک فضائیہ کے لئے یہ بات قابلِ فخر ہے کہ پاکستان کبڈی ٹیم  کے کپتان چیف وارنٹ آفیسر محمد عرفان  سمیت  سات کھلاڑیوں کا تعلق پاک فضائیہ کی کبڈی ٹیم  سے ہے جو کہ نیشنل چیمپین بھی ہیں۔

Advertisement

پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چمپئن بن گیا

واضح  رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا ۔

سپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے جاری کبڈی ورلڈ کپ2020ء کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا کبڈی لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز رہا، تاہم فتح کا تاج پاکستان کے سر پر سج گیا ، میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا جبکہ دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی پہلوانوں کو ایک نہ چلنے دی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بھی بن گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version