Advertisement

کشمیر میں لاک ڈاؤن عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شیریں مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کشمیر  میں جسمانی اور ڈیجیٹل لاک ڈاؤ ن عالمی انسانی حقوق کے اسٹینڈرڈ زکے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ چھ ماہ سے زیادہ  کا عر صہ گزر گیا اور 80لاکھ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بند ہیں۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ عورتیں ،بچے اور جوان بھارتی افواج کے مظالم کا شکار ہیں ۔عورتوں کے ساتھ زیادتی  کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کہا کہ یہ اقوان متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے قوانین کے منافی ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ 5اگست 2019 کے بعد  سے کشمیر میں سیاسی رہنما ؤں، کارکنان  سمیت چھ ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

شیریں مزاری نے  مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور علاقائی سیکیورٹی کے چیلنجر کے باوجود ہمیشہ انسانیت کے وقار اور بالا دستی کو تر جیح دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ہم نے کرتارپور راہداری کو کھولا اور دنیا  کےسب سے بڑے گردوارے کی تعمیر کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version