Advertisement

موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر دنیا کیلئے خطرہ ہے، انتونیو گوتریس

انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا  ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات درپیش ہیں جبکہ سیلاب اور قدرتی آفات سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری پروگرام سمیت دیگر حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونیوالا دنیا کا بڑا ملک ہے، ہمارا مشترکہ وژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پائیدار ترقی ہے ۔

انتونیو گوتریس  نے یہ بھی کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول تمام ممالک اور اقوام کیلئے ضروری ہے، پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے کاوشیں کر رہا ہے جبکہ کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ قابل تعریف ہے ۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ترقی کے حصول میں دنیا کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے جبکہ  پاکستان کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں چیلنجز درپیش ہیں، پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے کاوشیں اور کام کی رفتار کو تیز کرنا ہو گا۔

Advertisement

دورے کا مقصد پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا ہے

انتونیو گوتریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ پاکستان کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے، کامیاب جوان پروگرام ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں سب کیلئے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے وژن سے متاثر ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ  پاکستان میں 80فیصد پانی زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے، پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات لاحق ہیں، عالمی قائدین موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید  کہا کہ مقامی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مددگار ثابت ہونگے جبکہ تیزی سے پگلھتے گلیشیئر کی صورتحال پریشان کن ہے، پانی کے ضیاع سے بچنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version