پبلک سیفٹی کمیشن: وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ کے ساتھ بیٹھ گئے

پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں سندھ کابینہ کے عدم اعتماد کے بعد پہلی بار وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی کلیم امام ساتھ بیٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام نے 23 پولیس افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔
رپورٹ میں ایس پی گلشن طاہر نورانی کیخلاف بداخلاقی کی تحقیقات بھی شامل تھیں، آئی جی سندھ کے مطابق انکوائری رپورٹ گزشتہ سال 3 مرتبہ چیف سیکریٹری کو بھی بھیجی گئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کرائم انڈیکس پر کراچی کا چھٹا نمبر تھا، اب کراچی کرائم انڈیکس میں 93 نمبر پر ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

