Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کی  پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری اور نائب صدر سے ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی سندہ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد ربانی اور پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں سیاسی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وقار مہدی نے ووٹر لسٹوں میں اندراج کے جاری عمل اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کی جائیں اور ووٹر لسٹوں کے اندراج میں کارکنان عوام کی رہنمائی کریں۔

کوئی بھی شخص جو ووٹ دینے کا اہل ہو چکا ہے وہ ووٹ کے اندراج سے محروم نہ رہے اور نچلی سطح تک تنظیمی کام کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

 واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ہمارے صوبے کی عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، پانی سمیت وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

Advertisement

وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، بلاول بھٹو

اپنے بیان میں  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نظریاتی مسائل ہیں ،ا یم کیو ایم وزارتیں چھوڑے کراچی کے مسائل پر توجہ دے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا تھا کہ چین سے کیرونا وائرس کے باعث  انڈیا بنگلہ دیش سمیٹ مختلف ممالک اپنے لوگ واپس لارہے ہیں، پتہ نہیں پاکستان کو کیا مشکلات ہیں، حکومت کو اپنا فرض پورا کرنا چاہئے شہریوں کو چین سے واپس لایا جائے، اس حوالے سے اپوزیشن حکومت کا پورا ساتھ دے گی ۔

  بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معاشی ٹیم بنانے میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا، ایف بی آر کچھ باہر سے لوگ لائے ہیں جن پر ہم تنقید بھی کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version