Advertisement

وزیر اعظم نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے، وزیر خوراک

وزیر خوراک

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری  نے یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغاممیں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانیوں کادل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو مجبور کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹائے اور انھیں آزادانہ نقل وحمل کا حق دے۔

 اپنے بیان میں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت 22 کروڑ پاکستانی عوام کے ساتھ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گی۔

5 فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن

Advertisement

 یاد رہے کہ 5  فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کل اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ پاکستانی قوم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

اس سال یہ دن ایک ایسے موقع پر منایا جارہا ہے جب بھارت نے گزشتہ سال اگست میں تمام بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلا ف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ا س وقت سے مقبوضہ وادی کی پوری آبادی محاصرے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version