Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ کی فرانس کے سفیر سے ملاقات

فرانس کے سفیر

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی فرانس کے سفیر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی امور اور سکیورٹی سے متعلق معاملات کو زیر غور لایا گیا جبکہ کرونہ وائرس اور دیگر موجودہ مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا کہ سکیورٹی اور داخلی امور میں کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں، باہمی امور کی بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

ملاقات میں فرانس کے سفیر نے  مشترکہ امور کے سلسلے میں جاری ٹریننگز جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ٹریننگز کے انعقاد کا مقصد مسائل کا سامنہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے فرانس کے سفیر  کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا جبکہ ملاقات کا اختتام باہمی امور کو مزید مستحکم کرنے کی امید پر ہوا۔

Advertisement

وزیر داخلہ کی برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر سے ملاقات

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات ہوئی تھی ۔ ملاقات میں سکیورٹی اور داخلی سلامتی سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو تسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے- ایلس ویلز نے کہا کہ ہم حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، ہم ایک پختہ نظام اور طریقہ کار مرتب کرنا چاہتے ہیں جس سے آنے والے وقت میں بھی مستفید ہوا جا سکے۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔ نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں حل کئے جانے والے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو جاری کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version