Advertisement

بھارتی اشتعال انگیزی سے بچوں، خواتین سمیت 10افراد زخمی، آئی ایس پی آر

ایل او سی

بھارتی فوج کی  لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ  سے بچوں اور خواتین  سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  بھارتی فوج نے  جندروٹ اورنکیال سیکٹروں پر   گولہ باری کی اوربھاری ہتھیاروں  کا استعمال کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں 2بچوں اور 2 خواتین سمیت 10افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں  کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج  نے بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ میجر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

Advertisement

دو روز قبل  بھی بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف  ورزی کرتے ہوئے میر پور آزاد کشمیر ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا ۔

بھارتی فوج کی  فائرنگ سے میر محمد نامی شہری شہید جبکہ عصمت نامی بچی اور ایک خاتون خدیجہ بیگم زخمی ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل 26 دسمبر 2019 کو بھارتی فوج  کی بلا اشتعال فائرنگ سے کاپاک فوج  کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version