Advertisement

کراچی تجاوزات: سندھ حکومت کا بلاول بھٹو کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس

کراچی تجاوزات

چیف جسٹس کی کراچی تجاوزات کیس پر سماعت پر اہم فیصلوں کے بعد سندھ حکومت نے اہم ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

 ہنگامی اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی جبکہ اجلاس بلاول ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کیا گیا۔

 بلاول ہاؤس میں جاری میٹنگ میں کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے پر مشاورت کی گئی جبکہ سعید غنی کے توہین عالت کیس کے نوٹس پر بھی بات چیت کی گئی۔

میٹنگ میں ڈی جی ایس بی سی اے کے نئے ناموں پر بھی غور کیا گیا ہے۔

Advertisement

کراچی تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں سمیت دئگر امور پر غور کیا گیا ہے۔

بلاول ہاؤس میں جاری اجلاس میں وزیراعلی کے پاس محکمے کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نادر مگسی سمیت دیگر کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ اور وزراء نے بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ لیاری، صفورا سمیت مختلف علاقوں جاری منصوبوں پر بلاول بھٹو کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کو وفاق سےملنے الی رقم پر وزیر اعلی نے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا جس پر وزیر اعلی نے بتایا 128 بلین روپے کا شارٹ فال ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں شہر میں پارکوں پر قبضوں، رہائشی پلاٹس کے تجارتی استعمال اور تجاوزات کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان سمیت مختلف سماجی کارکنان کی درخواستوں کی سماعت کی۔

Advertisement

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ظفر احسن کو کراچی تجاوزات کیس میں فوری ہٹانے کا حکم دیا اور ریمارکس دیئے کہ یہ محکمہ بہت کرپٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ تمام کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version