Advertisement

غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو ذبح کردیا

غیرت کے نام

بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ یوسف آباد میں ظالم باپ نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر جواں سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نیاز کی بیٹی اقصیٰ نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم نیاز کو رنج تھا ۔

ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر نے شروع کر دیے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی 28 مئی 2014 کی اشاعت میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں پاکستان میں غیرت پر قتل کے حوالے سے کافی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

غیرت کے نام پر قتل، عدالت نے قبر کشائی کے احکامات صادر کردیے

Advertisement

رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر کے ان 14 ممالک میں شامل ہے جہاں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کیا جاتا اور رجم کی سزا دی جاتی ہے اور حیرت انگیز طور پر یہاں سالانہ ایک ہزار خواتین کاری کر دی جاتی ہیں ، پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والوں میں خواتین کا تناسب مردوں کی نسبت زیادہ ہے۔

سنہ 2016 میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے غیرت کے نام پر قتل اور ریپ سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیے ہیں۔ یہ دونوں بل پارلیمنٹ میں حزب مخالف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیش کیے تھے۔

اس بل کے تحت غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات کو ناقابل تصفیہ قرار دیا گیا ہے اور بل کے تحت مجرم قرار دیے جانے والے شخص کو عمر قید سے کم سزا نہیں دی جاسکے گی۔

ریپ کے مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version