Advertisement

عوامی ریلیف کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا، وزیراعلیٰ پنجاب

عوامی ریلیف

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  عوامی ریلیف کے لئے ارکان اسمبلی سے ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی نمائندوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر  وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو درپیش انتظامی مسائل فوری ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ جنوبی پنجاب کے سول سیکرٹیریٹ کے قیام  سمیت فنڈز کی تقسیم کے علاوہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فوری فعال کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا یونین کونسل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنانے کی تجویز ہے وہ بہتر انداز میں کام کرسکتی  ہیں اور عوامی ریلیف کے لئے ارکان اسمبلی سے ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا ۔

پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے کہا منتخب نمائندے فوری ریلیف چاہتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا منتخب نمائندوں کو فنڈز بلا رکاوٹ ملیں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں آٹے و گندم کی قیمتوں اور ڈیمانڈ و سپلائی کا جائزہ لیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  گندم کا سرکاری کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی فلور ملوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا  تھا کہ کسی فلور مل کو گندم کا کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ خلاف ورزی پر فلور ملوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔

 اس موقع پر عثمان بزدار نے  صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا  کہ صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے، عوام کو آٹے کی دستیابی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے جبکہ جس ضلع سے شکایت ملی، میں ایکشن لوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version