Advertisement

سکیورٹی کی صورتحال میں واضح حد تک بہتری آئی ہے، وزیرداخلہ

اعجاز احمد شاہ

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال میں واضح حد تک بہتری آئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سےچیک سفیر سمیٹنکا ٹومس کی  ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی امور کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ  نے کہا کہ اسلام آباد دنیا کے محفوظ ترین دارلحکموتوں میں شمار ہوتا ہےجبکہ پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے اور ہم دنیا بھر کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے اس حکومت نے بہت کام کیا ہےاور ویزہ پالیسی میں بھی  بہتری لائی گئی ہے۔

ملاقات میں چیک سفیر نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ بہت اچھے گزرے ہیں،باہمی امور میں تعاون بہتر بنانے کے لئے دوطرفہ لائحہ عمل چاہتے ہیں۔

Advertisement

سفیر کی جانب سے پاکستان میں موجود چیک قیدی تک قونصلیٹ رسائی کی درخواست کی گئی جس پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے ضروری اقدامات کرنے اور اجازت کی ہدایت کی گئی ۔

   ملاقات میں چیک سفیر سمیٹنکا ٹومس نے وزیر داخلہ کے تعاون اور وقت دینے کا شکریہ ادا کیا۔

اعجاز احمد شاہ سے تر کی کے ڈپٹی وزیرداخلہ کی ملاقات

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 5 فروری کو پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا تھا کہ بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔

اعجازاحمد شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، حکومت اور اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہیں،اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔

Advertisement

اپنے بیان میں اعجازاحمد شاہ نے مزید کہا تھا کہ حکومت نیجب اقتدار سنبھالا تو ملکی خزانہ خالی تھا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے،انشاء اللہ آنے والا وقت ترقی اور خوشحالی کا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version