Advertisement

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان میں  ہائی الرٹ

پاکستان

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی وجہ سے پاکستان میں  ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کی بول نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پانچ ہزارزائرین ایران میں ہیں اور ان تمام افراد کواسکینگ کے بعد آنے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے تمام لوگوں کو محفوظ رکھنےکے لیے پاک ایران سرحد بھی بند کر دی ہے۔

یاد رے کہ پاکستان میں  ہائی الرٹ اس لیے بھی جاری کیا ہے کیونکہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے چھ ہلاکتیں ہو گئی ہیں، ان ہلاکتوں کے باعث لوگوں میں خوف بھی پیدا ہو گیا ہے۔

کورونا وائرس کو روکنے کے امکانات کم ہورہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

Advertisement

ایران سے منسلک سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہیں اور زائرین کو ایران  جانے سے روک دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ قمبرانی کے مطابق تفتان میں خیمہ اسپتال لگانے کی تیاری شروع کردی گئی ہیں۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 100بستر، خیمہ اسپتال ،ڈاکٹروں کی ٹیم اور ،10ایمبولینسزسمیت دیگر سامان تفتان پہنچادیا گیا ہے۔

لیویز حکام نے اس حوالے سے کہا کہ وائرس پھیلنےکی خدشےکےپیش نظرپاک ایران سرحد بند کی گئی۔

اس حوالے سے وزیرمذہبی امورکے علماء اورقافلہ سالاروں سےبھی  رابطہ  کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان ہاؤس میں ٹھہرائے گئے زائرین کی اسکریننگ جاری ہے۔

Advertisement

دونوں ممالک کےدرمیان  سفرکرنے والے کئی ڈرائیوروں کو بھی روک لیا گیا۔

کروناوائرس سےبچاؤکےسامان کی غیرقانونی فروخت پرپابندی عائدکردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا  نے ٹوئٹ میں  مزید کہا کہ ڈریپ پابندی پرعملدرآمدیقینی بنانےکیلئےتمام ضروری اقدامات کررہاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version