Advertisement

حکومت مہنگائی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہی ہے، شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی میں اضافے کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے میاں شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت  مہنگائی اورافراط زر میں اضافے کی روک تھام کے لئے درست سمت میں گامزن ہے اور اورمتعلقہ مسائل پرجلدقابوپالیاجائے گا۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کاعمل تیز کرنے کے لئے نیب قوانین میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ مسلم لیگ نون اورپیپلزپارٹی دونوں جماعتیں جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھیں گی۔

کراچی سرکلرریلوے اورایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ان منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی پابندہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر ریلوے میاں شیخ رشید احمدنے  مزیدکہاکہ کراچی سرکلرریلوے منصوبہ اگرچہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سرکلرریلوے کی بحالی کے لئے وسیع ترمفادمیں تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے سینئر سٹیزن اور معذور افراد کا ای ٹکٹنگ کے ذریعے رعایتی ٹکٹ بک کرانے کی سہولت دینے کا کام شروع کردیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ چند دن میں ہی معذور و ضعیف العمر افراد اِس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

ترجمان ریلوے کا  یہ بھی کہنا تھا کہ چند روز میں ریلوے انتظامیہ کی طرف سے سینئر سٹیزن /معذور افراد کی سہولت کے لیے ای ٹکٹنگ فارم متعارف کروایاجائے گا ۔

ترجمان ریلوے نے  مزید کہا تھا کہ متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس میں یہ فارم پُر کرکے ایک ہی بار جمع ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  عدالت نے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔

Advertisement

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوےخسارہ کیس کی سماعت ہوئی   تھی جس میں وزیرریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version