Advertisement

نوازشریف کی بیماری لاعلاج ہے ، فردوس عاشق اعوان

لاعلاج

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کانام اقتدارسے دوری ہے اور اقتدار کے ساتھ جڑی بیماری لاعلاج ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی  بیماری کا نام اقتدار سے دور بیٹھنا ہے، اقتدار کے ساتھ جڑی بیماری لاعلاج بیماری ہے جبکہ اس بیماری کا ایک ہی علاج ہے اور وہ اقتدار کا نشہ ہے۔

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات  نے کہا کہ جب عوام ان کومستردکردیں توبیمارپڑجاتے ہیں، کونسی پراسراربیماری ہے جوبرطانوی ڈاکٹرتشخیص نہیں کرپارہے ہیں ، دعاگو ہیں میاں صاحب جلد صحت یاب ہوں۔

فردوس عاشق اعوان  نے  یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کے ایک سہولت کار ہیں جو ملک سے فرار ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کے دونوں چیمبر خالی پڑے ہیں، اس وقت ن لیگی قیادت میں قحط پڑا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ مریم بی بی بھی کہیں نظر نہیں آرہیں اور اب عوام کا درد بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے، اصل میں وہ عوام کا درد نہیں اقتدار کا درد ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج لاہوری اپنے کھربوں روپے کا حساب مانگ رہے ہیں، تمام فنڈز میگا پروجیکٹ بنانے پر لگائے گئے مگر مثبت اثرات نظر نہیں آئے۔

رہنما رانا ثناء اللہ مجھے بچاؤ تحریک چلارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کی تمام تنظیموں نے مینار پاکستان پر حلف اٹھایا ہے، گلے سڑے نظام سے چھٹکارے کے لیے کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے، آپ نے پنجاب میں ن لیگ کے قلعے میں شگاف ڈال دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا مودی کی تصویر کے ساتھ افغان حکومت پر طنز
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version