Advertisement

انڈونیشیا کا اعلیٰ ترین اعزاز پاک بحریہ کے سربراہ کے نام

اعلیٰ ترین اعزاز

انڈونیشیا نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کواپنا اعلی ترین اعزاز دیا ہے۔

انھیں یہ اعزاز دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے جکارتہ کے دورے کے دوران انڈونیشیا کے نائب وزیردفاع ، بحریہ کے سربراہ اور میرین کور کے کمانڈنٹ سے ملاقاتیں بھی کیں اور دو طرفہ تعاون اور دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے انڈونیشیا میں مختلف فوجی تنصیبات کا بھی دورہ کیا اور اس کی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کئے گئے۔

Advertisement

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version