Advertisement

بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحارنہ رویہ پر سخت تشویش ہے، وزیرخارجہ

مقبوضہ جموں وکشمیر

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحارنہ رویہ پر سخت تشویش ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی دفتر خارجہ آمد  ہوئی جہاں  ان کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے   خیرمقدم کیا، اس موقع پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود,  ڈی جی یو ای. فرخ سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

   ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل, مہاجرین کی واپسی, پاکستان کی قیام امن کے لئیے کوشیشوں,مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی امن وسلامتی پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترک خواہش ومقصد ہے اس لئے پاکستان اور اقوام متحدہ چار دہائیوں سے مل کر افغان مہاجرین کی مدد کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی  نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم نے اپنے مصیبت زدہ افغان بھائیوں بہنوں کی کھلے دل سے مدد کی جبکہ 45لاکھ افغان مہاجرین کے لئے چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے پاکستان دوسرا گھر ہے اور پاکستان آج بھی 27 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کا فرض ادا کررہا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا کے 5 سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

 شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ 78 پاکستانی خواتین اقوام متحدہ کے امن فوجی دستوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ جون 2019ءسے پاکستانی خواتین فوجی دستے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شریک ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر دنیا کیلئے خطرہ ہے، انتونیو گوتریس

وزیر خارجہ  نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب عام شہریوں کو شہید کیاجارہا ہے جبکہ ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور  ہم بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر آج دنیا میں سب سے بڑا ملیٹرائیزڈ زون بن چکا ہے 200 دن گزرنےکے باوجود 80 لاکھ سے زائد کشمیری قیدوبند اور مواصلاتی قدغنوں کا شکار ہیں جبکہ 9 لاکھ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 اگست کو سیکریٹری جنرل کے بیان سے تنازعہ کشمیر پر اقوام متحدہ نے اپنے موقف کی توثیق کی، تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کو ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام حق خودارادیت کا وعدہ پورا ہونے کے منتظر ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام پرامید ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ان کا قانونی، جائز اور جمہوری حق رائے دہی انہیں جلد فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version