Advertisement

صدر مملکت نے فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

جلد کورونا

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج  کا افتتاح کر دیا۔

 صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں نئے تعمیر شدہ فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج (ایف آر پی ایم سی) کا افتتاح کیا، ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان میڈیکل کونسل کے معیار کے عین مطابق ریکارڈ وقت میں اس شاندار منصوبے کی تکمیل پر ٹیم ممبران کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ تعمیر ملت کے پروگراموں بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ کی  عوامی خدمات کی  فہرست میں یہ کالج ایک قابل قدر اضافہ ثابت ہوگا۔

Advertisement

بعد ازاں مہمان خصوصی نے میڈیکل کالج  کی تختی کی نقاب کشائی کی او ر اس منصوبے کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

وفاق عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی  نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے گفتگو کی۔ پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

پی اے ایف اسپتال فیصل اور پی اے ایف اسپتال مسرور اس کالج کے ساتھ بطور ٹیچنگ اسپتال منسلک ہونگے اس کے علاوہ  جدید ترین سہولیات سے آراستہ  ڈائگناسٹک سنٹر بھی ہے جس میں ا ایم آر آئی،سی ٹی اسکین، ڈیجیٹل ایکسرے، میموگرافی، اور فلوروسکوپی  کی سہولیات شامل ہیں۔

اس اسپتال میں ہیماٹولوجی، سیرولوجی، کیمیکل پیتھالوجی، بلڈ بینک، مائیکرو بیالوجی، کلینیکل پیتھالوجی اور ہسٹوپیتھولوجی کی سہولیات سے لیس ایک جدید لیبارٹری بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان  نے غریب خواتین کوسماجی اورمعاشی طورپربااختیاربنانے کے لئے اسلام آباد میں احساس کفالت پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version