Advertisement

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی مہاجرین سے ملاقات

مہاجرین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس کی  اسلام آباد میں مہاجرین سے ملاقات ہوئی  ،جس  میں افغانستان، یمن اور تاجکستان کے مہاجرین شریک ہوئے ۔

ملاقات میں  مہاجرین نے پاکستان میں تعلیم، کاروبار اور ہنر سے متعلق اپنے تجربات کا اظہار کیا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ  بھی ادا  کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے مہاجرین سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان مہمان نواز ملک ہے اور  پا کستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ پناہ گزین مقیم ہیں  ۔

انتونیو گتریس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے اور ، میرا پاکستان  آنے کا مقصد پاکستان کی دریا دلی کو سراہنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس  نے مزید کہا کہ دنیا مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کو سپورٹ کرے، دنیا مہاجرین کی مدد کرنے میں اُسی جذبے کا اظہار کرے جیسا مہاجرین کی مدد کرنے والے ممالک اور ان کی قیادتیں کر رہی ہیں ۔

Advertisement

موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر دنیا کیلئے خطرہ ہے، انتونیو گوتریس

ملاقات میں مہاجرین کے نمائندوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیاجبکہ مہاجرین کے وفد کا کہنا تھا کہ عظیم قوم نے ہماری دیکھ بھال کی، ہم میں سے کچھ یہیں پیدا ہوئے۔

وفد نے کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ہمارا خیال رکھا گیا ہے، پاکستان نے سر چھپانے کی جگہ اور کاروبار و تعلیم کے مواقع فراہم کیے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ دورے پر گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اپنے دورے کے حوالے سے ایک بیان میں کہنا تھا  کہ اکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوامِ متحدہ کا قابلِ بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے،دورۂ پاکستان کا مقصد امن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version