سندھ کا وفاقی نوکریوں میں کم کوٹہ ملنے پر احتجاج کا اعلان

سائیں سرکار نے وفاقی نوکریوں میں صابہ سندھ کو نظرانداز کیے جانے پر وفاق سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سائیں سرکار نے سال 19-2018 میں صوبہ سندھ کو نوکریوں میں نظرانداز کرنے پر وفاق سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ایک بار پھر سندھ کو وفاقی نوکریوں میں نظرانداز کردیا۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق نے سال 19-2018 میں سندھ کو کوٹے کے تحت 30 ہزار نوکریاں کم فراہم کیں جبکہ اسی عرصے میں پنجاب سے 10ہزار اور خیبر پختونخوا سے 96ھزاراضافی بھرتیاں کی گئیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق نے کوٹہ نظر انداز کرتے ہوئے پنجاب اور کے پی کے نوجوانوں کو سندھ سے زیادہ نوکریاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ کوٹے کے تحت صوبہ سندھ کی ایک لاکھ 12 ہزار 817 ملازمتیں بنتی ہیں مگر سندھ کو 81 ہزار 403 نوکریاں دی گئیں۔
اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ کراچی کو گذشتہ پونے دو سالوں میں اعلانات کے سوا ایک ٹکہ بھی نہیں ملا۔وزیراعظم خود کوایک اورٹیکہ لگوائیں تاکہ سندھ کے نوجوانوں کو وفاق میں حق مل سکے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق نے نوکریوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں بھی سندھ کو نظرانداز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی( این ایچ اے) نےسندھ میں غیر ملکی قرضوں سےصرف دوسڑکوں کےمنصوبے دیے جبکہ زیادہ سڑکیں پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بناکر دی گئیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News