حکومت ملک میں ماسک فراہمی کو یقینی بنائے، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ کرونا کے معاملے میں کوئی رسک نہیں لیاجاسکتا ، حکومت ملک میں ماسک فراہمی کو یقینی بنائے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا کی صورتحال پراپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے
اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کورونا کے خطرات کے مقابلے کے لئے حکومت کی ابھی تک کوئی حکمت عملی سامنے نہ آنا تشویشناک ہے۔
شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کو کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنا موثر کردار کرنا چاہئے جبکہ شہریوں کے بچاو اور تحفظ کے لئے مہم چلائی جائے ۔
آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، شہبازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرکا کہنا تھا کہ کورونا ہنگامی صورتحال میں ادویات اور ماسک بنانے والی کمپنیاں قومی کردار اد اکریں جبکہ حکومت کورونا کے علاج کی ادویات اور ماسک کی کم قیمتوں پر فراہمی کا جذبہ دکھائیں۔
شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی جانوں پر منافع کمانا سب سے بڑا ظلم ہے، ایسے لوگ خدا سے ڈریں ، تیزی سے گزرتے وقت کے نتائج خدا نہ کرے بہت بھیانک ہو سکتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا مزید کہا کہ پولیو، ڈینگی سے نمٹنے میں حکومتی کوتاہیوں کے نتیجے میں خدشات بہت زیادہ ہیں اس لئے اسکولوں میں خصوصی حفاظتی انتظامات کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

